موجودہ حالات سے مماثلت رکھتا واقعہ

Hijab

Hijab

پیرس (شاہ بانو میر) جہاں آپ غیر ملک میں ہیں کچھ چیزوں پر مجبور ہیں وہاں بات اور ہے جیسے حضرت عمار یاسر کو کفار نے گھیرلیا او جان بخشنے کی شرط رکھی آپً سے انکار مجبوری تھی آپ نے انکار کیا اور بعد میں آپً کے پاس گئے اور بتایا آپً نے پوچھا کیا کیفیت تھی دل کی؟ انہوں نے کہا وہ تو بدستور آپکے حق پر ہونے کی گواہی دیتا رہا۔

آپً نے فرمایا پس ایسی کبھی پھر صورتحال ہو تو بھی یہی کرنا اس واقعے میں نجانے کیوں مجھے موجودہ صورتحال سے پیدا ہونے والی فضا کی مماثلت دکھائی دی کہ پیرس واقعات کے بعد یورپ اور دنیا بھر کے معاملات اتنے آسان اور سہل نہیں ہیں ایسے میں یہ واقعہ یوں سامنے آیا جیسے ہمیں دعوت غور و فکر دے رہا ہو کہ جب سخت صورتحال پیش آئے تو آپ کو مصلحت اور حکمت قرآن سکھاتا ہے اسی سے کام لے کر کوشش کریں۔

کہ ناموافق حالات کو اپنے اور بچوں کیلئے آسان بنائیں آجکل حجاب کرنے والی خواتین کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے موجودہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اپنے کہ استادوں سے مشاورت کرنے کے بعد حجاب کیلئے جو ممکنہ آسانی پیدا کی جاسکے تو وہ کر لینی چاہیے – حضرت عمار کا واقعہ اس کی بین مثال ہے اللہ پاک مسلمانوں کو بطور امت طاقتور بنا کر باعمل ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔