نامناسب حالات کی وجہ سے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی میٹنگ میں کریں گے۔ تحریک انصاف اٹلی

Election

Election

اٹلی (آفتاب احمد) اٹلی کے کوارڈنیٹر نے کہا کے تمام تر نامناسب حالات کی وجہ سے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ پارٹی میٹنگ میں کریں گے الیکشن کمیشن میں بھی ایسے اشخاص کو شامل کیا گیا جو ماضی میں انٹرا پارٹی الیکشن اور پیڈ ممبر شپ کے خلاف کام کر چکے ہیں اور باضابط طور پر مہم جوی کر چکے ہیں ایسے افراد جن میں عطا محمّد شامل ہیں کو ایسی ذمہ داری دینے سے یوروپ میں پارٹی کارکن پہلے ہی بدل ہو چکے تھے۔

لیکن اب وہ ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت اپنی گروپ بندی پر کام کر رہے ہیں جس کا آخر کار پارٹی کو نقصان اور نظریاتی کارکنان کو افسوس ہو گا اگر پارٹی کی سینر قیادت نے نوٹس لیا اور الیکشن کمیشن تبدیلی کی گارنٹی دی تو گروپ بندی کے ثبوت بھی پیش کریں گے میاں آفتاب نے کہا کے جس طرح پارٹی کارکنان عطا محمّد کی سرگرمیوں سے ڈسٹرب ہیں پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے اکثریت کوارڈنیٹر انٹرا پارٹی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں .اتوار کو کوارڈنیٹر اور سینر قیادت کی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے۔

جس میں انتہائی اہم فیصلے کے جائیں گے اور پارٹی کی سینر قیادت تک اپنی آواز پونچانے کے لئے تمام وسائل استمعال کے جائیں گے تکے یوروپ میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف ہو سکیں اور آنے والے وقت میں ان الیکشن پر بھی سوالات نہ اٹھاہے سکیں میاں آفتاب احمد نے کہا کے تمام ثبوت کے ساتھ پارٹی کے اندر رہتے ہوے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوے انصاف کی کوشش کریں گے۔

ہمیں امید ہے کے تحریک انصاف کی سینر قیادت آخر کار انصاف کرے گی .الیکشن سے چند دن قبل اٹلی میں پانچ ممبر شپ کوارڈنیٹر مقرر کر دے گئے اور ان میں سے کچھ ایسے ریجن میں بھی مقرر ہوے جن میں پاکستانی نہ ہونے کے برابر ہیں اور اٹلی میں مقرر زیادہ کوارڈنیٹر نے اپنی ممبر شپ بھی لینا ضروری نہیں سمجھا پارٹی قیادت کو چائے کے ایسے تمام کوارڈنیٹر کے خلاف کاروائی کرے جنہوں نے اپنی ممبر شپ بھی نہیں لی۔

پاکستان کی طرح اگر یوروپ میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن ہونے سے پہلے ہی یوروپ کے مختلف چیپٹر سے سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تو الیکشن ہونے کے بعد کتنا عرصہ کامیاب ہوں گے یہ کوئی اور کمیشن ان کو نال اینڈ وائیڈ قرار دے دے گا اورسیز میں مقبول ترین جماعت پاکستان تحریک انصاف پر سے اورسیز کا احتماد کم ہونا شروع ہو جاۓ گا۔

اس لئے پارٹی قیادت بروقت نوٹس لے اور دوستیاں نباہنے والے اور پیسے کے زور پر آگے آ کر نظریاتی کارکنان کو پارٹی سے دور کرنے والا کا راستہ روکے میاں آفتاب نے کہا کے ان تمام حالات سے پارٹی کے اورسیز انٹرنیشل چیپٹر کو اگاہ کر دیا ہے۔