آخر یہ تضاد کیوں؟

Islamic Months

Islamic Months

تحریر: ثوبیہ اجمل۔ ساہیوال
ایک مسلمان کے لئے اسلامی سال بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس قمری سال کے مہینوں میں ایسے کئی ایام آتے ہیں جن میں خوشی، غم اور بے انتہا اسباق لیے ہوئے ہیں، مگر ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اسلامی مہینوں کے نام تک معلوم نہیں تو بابرکت ایام کی اہمیت کا کیونکر اندازہ ہوگا۔

اگر جائزہ لیا جائے تو اسلامی کلینڈر کی شروعات محرم الحرام سے ہوتی ہیں جس ماہ کا ذکر آتے ہی حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کی یاد میں آنکھیں نم ہونے لگتی ہیں۔ یہ عظیم قربانی جو کہ دین اسلام کو بچانے کے لئے دی گئی جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نواسے اور انکے گھرانے کے تمام افراد نے بھوکے پیاسے رہ کردین اسلام پر کوئی سودا نہیں کیا۔

karbala

karbala

اگر دور حاضر میں دیکھا جائے تو واقعہ کربلا کو لے کرنا جانے کتنے ہی نام نہاد دانشور جذبات میں آکر آل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحابؓ کے حوالے سے غیر اخلاقی جملے کہتے اور ان کی شان میں گستاخی کرتے دیکھائے دیتے ہیں۔ واقعہ کربلا کی حقیقت اور اس واقعے کے اسباب کو پہچاننے سے ہم عاری ہیں لہذا اس واقعے کے حوالے سے زبان درازی سے روکنا چاہیے۔

اسی طرح ربیع الاول کا بابرکت مہینہ بھی مسلمانوں کے لئے عظمت و جلال والا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک کے آتے ہی دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے۔ کیونکہ یہ وہ ماہ مبارک ہے جس میں تخلیق وجہ کائنات ہمارے پیارے آقاکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے۔ اس ماہ کے آتے ہی محبان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم درود وسلام کی محفلیں سجانے لگتے ہیں۔

Milad un Nabi

Milad un Nabi

تاہم اس موقع مبارک کے حوالے سے بھی بحث چھیڑ دی جاتی ہے کہ میلاد منانا چاہیے یا نہیں۔ کیا ہی عجیب بات ہے کہ جن کی خاطر یہ دنیا وجود میں آئی ہم سب اور کائنات کی ایک ایک چیز بھی ہماری کیا حیثیت ہے کہ ہم اس پاک ہستی کے اس دنیا میں آنے کے سبب اس دنیامیں پیدا ہوئے اور ہم بحث کرتے ہیں کہ میلاد منانا چاہیے یا نہیں۔

اگر دیگر مذاہب کو دیکھا جائے تو وہاں بھی دیگر مذاہب کے لوگ اپنے پیغمبر کے آنے کی خوشی نہیں مناتے۔ حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم ولادت کے حوالے سے کرسچن دسمبر آتے ہی تیاریاں شروع کردیتے ہیں۔ ایسے ہی دیگر مذاہب کے لوگ بھی اپنے تہوار دھوم دھام سے مناتے ہیں ۔ میلاد کی 27ویں شب جس کے آنے پر مومن اﷲ رب العزت کا شکر ادا کرتا ہے کہ اس نے اس شب کے آنے تک اس کی سانسوں میں روانی رکھی اور ایک بار پھر یہ شب اسکی زندگی میں آگئی۔

Maraaj

Maraaj

معراج نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کہ ایک بہت ہی بڑا واقعہ ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معراج کے سفر میں جو مشاہدات وہ احادیث مبارکہ میں تفصیلات کے ساتھ موجود ہیں۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ جن چیزوں اور باتوں کی حکمت اور ان سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہیے تھا بجائے اس کو سمجھنے اور کچھ حاصل کرنے کے ہم کیوں ، کیسے ہوا جیسی باتوں میں لگ جاتے ہیں۔ ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں آپس میں مل جل کر متحد رہنے کا حکم دیا ہے نہ کہ ہم اختلافات پھلائیں اور ایک دوسرے سے اپنی سوچ اور فکر کے مطابق الجھنے لگیں۔ اللہ ہمیں شعائر اسلام کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

تحریر: ثوبیہ اجمل۔ ساہیوال