شعور تفریح سے ناواقفیت‘ سمندری آلودگی کا سبب

Marine Pollution

Marine Pollution

تحریر : مبارکہ صفدر جامعہ کراچی
مکرمی: پاکستان میں سمندری آلودگی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ لوگ شعور تفریحی سے نہ واقف ہیں وہ ساحل سمندر ہر تفریح کے غرض سے آتے ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء کے خالی ڈبے و تھیلیاں سمندر کے کنارے پھینکتے جاتے ہیں۔

جولہروں اور ہوا کے ساتھ سمندر کے پانی میں شامل ہو جاتی ہیں اس کے علاوہ سمندر کے ساحل پر آباد ماہی گیروں کی بستیوں کا استعمال شدہ پانی اور گھوس فاضل مواد بلدیاتی نظام کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سمندر میں ڈال دیا جاتا ہے یہ تمام عوامل سمندری آلودگی پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں سمندری جہازوں سے رسنے والا تیل اور کسی بھی حادثہ کی صورت میں سمندر میں شامل ہونے والا تیل بھی سمندری آلودگی میں اضافے کا ایک ذریعہ ہے۔

Sea Pollution Effects

Sea Pollution Effects

گزشتہ 25 سال کے دوران دنیا میں کئی مقامات پر خام تیل سمندر میں حادثاتی طورپر بہہ گیا ۔ 1999ئ میں پاکستان میں ایک ایسا ہی حادثہ پیش آیا اس واقعے کے نتیجے میں مچھلیوں اور دیگر سمندری حیات کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی۔

سمندر میں تیل بہہ جانے سے سمندر کی سطح پر خام تیل کی ایک تہہ بچھ جاتی ہے جسے آئل سلک “Oil Slick” کہا جاتا ہے جس کے نتیجے میں سمندری حیات پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Fish Meat

Fish Meat

جوہری کارخانوں کا آبی اور ٹھوس مواد بھی سمندر میں پھینکا جاتا ہے جس سے خطرناک حد تک آلودگی میں اضافہ ہوا ہے اور سمندر سے حاصل ہونے والی غذائیں مثلاً مچھلیاں اور جھینگے مستقل طور پر پانی میں رہنے سے ان میں جراثیم داخل ہو جاتے ہیں۔

مچھلی کے گوشت میں پروٹین کی ایک خاص مقدار تناسب سے موجود ہوتی ہے جو ہماری صحت کو اچھا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور جب انسان ان چیزوں کو کھاتا ہے تو اُس کی صحت پر مُضر اثرات رونما ہوتے ہیں۔

سمندری حدود میں بسنے والوں کی خواتین بھی ان کے ساتھ کام کرتی ہیں مگر انہیں مناسب سہولیات نہیں فراہم کی جاتیں اورشعور کا بھی فقدان پایا جاتا جس کی وجہ سے وہ تو بیمار ہوتی ہی ہیں تاہم ساتھ میں سمندری آلودگی کا بھی سبب بنتی ہیں۔

Ocean Pollution

Ocean Pollution

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سمندری آلودگی کے حوالے سے اہم اقدامات کرے، تاکہ آلودگی میں کمی ہو سکے، یہیں وہ جگہ ہے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر سیر و تفریح کے لیے جاتی ہے۔ سمندری آلودگی کا اثر ہمارے ماحول پر بھی پڑتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ماحول صاف و شفاف رہے اگر ماحول اچھا نہیں ہوگا تو صحت اچھی نہیں رہے گی۔

تحریر : مبارکہ صفدر جامعہ کراچی