آئین کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ کرپشن فاٹا میں ہو رہا ہے۔ صاحبزادہ ہارون الرشید

FATA

FATA

فاٹا : آئین کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ کرپشن فاٹا میں ہو رہا ہے۔ ٹرین مارچ میں قبائل کی بڑی تعداد شرکت کرینگے۔امیر جماعت اسلامی فاٹا صاحبزادہ ہارون الرشید۔

کرپشن کے خلاف مہم کا میابی سے جاری ہے۔ جماعت اسلامی کی وزارتوں اور حکومتوں میں رہنے کے باؤجود جماعت اسلامی کے ایک سیاستدان کا نام بھی پانامہ لیکس میں شامل نہیں۔ قبائل کو جلد ایف سی آر اور ظالمانہ نظام سے نجات مل جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے نائب امیر فاٹا مولانا وحید گل، جماعت اسلامی مہمند ایجنسی امیر محمد سعید خان، حاجی روح اللہ اور دیگرنے مہمند پریس کلب میں اتوار کے روزایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں بد قسمتی سے عوام کو اہل اور مخلص سیاسی قیادت نہیں ملا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ملک روز بروز مشکلات اور قومی ادارے خسارے کا شکار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی کے قائدین بالخصوص امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کرپشن سے نجات کیلئے کرپشن فری پاکستان مہم شروع کر دیا ہے جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس مہم کے بدولت جگہ جگہ اور شہر در شہر جلسے ، جلوس اور ریلیاں منعقد ہوئی اور عوام کی توجہ اس اہم مسئلے پر مبذول ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی رسائی نہ ہونا اور ایف سی آر کا ظالمانہ نظام ہے جس سے عوام عاجز آچکے ہیں۔ یوتھ ممبر شپ میں بھی قبائلی جوان پارٹی کی منشور اور واضح مقصد سے متاثر ہو کر بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک باجوڑ سے وزیرستان تک 30 ہزار جوانوں کی ممبر شپ ہو چکی ہے۔ جو تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان اور ٹرین مارچ دراصل پاکستان کی عوامی تحریک ہے جو منطقی انجام تک پہنچ جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین مارچ 25 مئی کو پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے شروع ہو کر پاکستان کے اہم شہروں سے گزر کر 27 مئی شام کو کراچی پہنچے گی۔ جس میں قبائلی علاقوں سے جماعت اسلامی کارکنان اور قبائلی عوام کثیر تعداد میں شرکت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ سیاسی تاریخ میں جماعت اسلامی کے سیاستدان مختلف وزارتوں اور حکومت میں رہ چکے ہیں مگر ہمیں فخر ہیں کہ جے آئی کے کسی بھی سیاستدان کا نام پانامہ لیکس میں شامل ہے اور نہ ابھی تک کسی دوسرے احتسابی ادارے کی زد میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں ایک اصلاحی جماعت کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مایوس عوام کی بڑی تعداد جوق درجوق جماعت اسلامی کی قیادت اور منشور پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی آر اور ظالمانہ نظام کے خلاف فاٹا کے ایک کروڑ میں شعور بیدار ہو شکا ہے۔ اور بہت جلد فاٹا کے عوام ایف سی آر سے نجات پاکر اپنا سیاسی، جمہوری اور انسانی حقوق حاصل کر لیں گے۔