آئین بنانے والے کو پھانسی، توڑنے والے کو باہر بھیجنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ آئین بنانے والے کو پھانسی اور آئین توڑنے والے کو باہر جانے کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے، متحدہ قیادت پر الزامات کی تحقیقات وفاق کا کام ہے۔

بڑے سائیں بھی پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر حکومت کیخلاف بول پڑے، لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے والے کو باہر جانے کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

اب حکومت وضاحتیں دینے میں لگی ہے۔ بڑے سائیں نے مصطفی کمال کے متحدہ قیادت پر الزامات کی تحقیقات کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈال دی، تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت بھی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور ذوالفقار بھٹو کی 37 ویں برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔