آئین پر آنچ آئی تو وفاق پر گہرے بادل چھا جائیں گے: چئیرمین سینٹ رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

کراچی (جیوڈیسک) چئیرمین سینٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئین پر آنچ آئی تو وفاق پر گہرے بادل چھا جائیں گے، آج کے حالات میں سب کو آئین کے دفاع کا عہد کرنا چاہیِے۔ قومی عجائب گھر کراچی میں دو روزہ انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا چئیرمین سینٹ نے افتتا ح کیا۔

اس موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 10 اپریل یوم دستور کے طور پر منایا جائے گا۔ آج کے حالات میں سب کو آئین کے دفاع کا عہد کرنا چاہیِے۔

آئین پر آنچ آئی تو وفاق پر گہرے بادل چھا جائیں گے، آرٹیکل 6 آئین کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ہے اسے ختم کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹ میں پاناما لیکس کا معاملہ آئے گا تو بات کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جاگیرداروں اور مذہبی شدت پسندی نےمعاشرے میں برداشت ختم کر دی۔ برداشت کا ختم ہونا صرف پاکستان میں نہیں بلکہ جنوبی ایشیا اور باقی ماندہ دنیا کا مسئلہ ہے۔

مسائل سے الجھ کر ہم اللہ سے دور ہو گئے ۔ ایسے میں صوفی کانفرنس نے اپنے اندر جھانکنےاور خود کو تلاش کا موقع فراہم کیا ہے۔