آئین کی اصلاح و ازسر نوتشکیل ناگزیر ہوچکی ہے ‘ ایم آر پی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کو پر امن و شفاف بنانے کے حوالے سے حصول تجاویز کے نام پر 10 ستمبر کو طلب کردہ سیاسی جماعتوں کے اجلاس کو خانہ پری قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اجلاس کا مقصد انتخابات کو شفاف بنانے کی کوشش نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کے مراعات یافتہ اراکین کی جانب سے اپنی سیٹوں پر برقرار رہنے کیلئے ایوانوں میں موجود سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا اور ان کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر کے پاس سزائے موت معافی کے غیر شرعی اختیار کو سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ 1973ءکے آئین کا احترام و تقدس اپنی جگہ مگر یہ مساوات ‘ عدل اور انصاف کے تمام اسلامی اصولوں پر پورا نہیں اترتا اسی لئے ہمارے مطالبہ کے مطابق آئین کی اصلاح و ازسر نوتشکیل ناگزیر ہوچکی ہے کیونکہ آئین بنانے والوں نے عوام سے زیادہ بالاتر طبقات کے مفادات اور اختیارات کو ملحوظ رکھتے ہوئے آئین بنایا۔

Ameer Patti Womens Convetion Speach

Ameer Patti Womens Convetion Speach