18 ویں اور 21 ویں آئینی ترامیم کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

Supreme Cour

Supreme Cour

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ 18 ویں اور 21 ویں آئینی ترامیم کے خلاف دائر متفرق درخواستوں پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ کل سنائے گی۔

سپریم کورٹ نے 18 ویں اور 21 ویں آئینی ترامیم سے متعلق 35 درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 27 جون کو کیس پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کل سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں فل کورٹ نے 18 ویں اور 21 ویں آئینی ترامیم کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کی جس کا فیصلہ چیف جسٹس ناصرالملک نے خود تحریرکیا۔ سپریم کوٹ میں دائردرخواستوں میں فوجی عدالتوں کے قیام کے علاوہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری اور 21 ویں ترمیم فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق تھی۔