مسلم لیگ ن کے کے ایم پی اے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اقبال انجم

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر محمد اقبال انجم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کے ایم پی اے نے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اوراس وقت حلقہ میں کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔

مختلف روڈز کی تعمیر، ریسکیو 1122 کا قیام، تحصیل کمپلیکس، چناب کالج اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیلئے فنڈز انکی عوام سے منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنی رہا ئشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق ناظمین یوسی میاں مظفر محمود ،میاں نور محمد، نمبردار میاں سلطان محمود، چیئرمین یونین کونسل میاں محبوب احمد سیال، حافظ نور محمد، ملک محمد عمر ریاض اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ دن رات مریضوں کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کی سیوریج کے نظام کوبہتربنانے کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری بھی ہو چکی ہے، جب بھی اس گرو پ کو موقع ملاہے انہوں نے حلقے کی پسماندگی کوختم کرنے کیلئے اربوں روپے کے پرا جیکٹ منظور کروا کے حلقے کی پسماند گی کو ختم کیا ہے۔