تعمیراتی منصوبوں میں معیار برقرارنہ رکھنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان : تعمیراتی منصوبوں میں معیار بر قرارنہ رکھنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ترقیاتی منصوبوں کو ناجائز کمائی کا ذریعہ بنانے کا وقت گذر چکا ہے حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے حلقہ این ا107 میں تمام تعمیراتی سکیموں کو آخری حد تک معیار کے مطابق بنایا جائیگا۔

رہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات و چئیرمین یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خان نے عوامی شکایات پر گرلز ڈگری کالج کوٹلہ ارب علی خان میں زیر تعمیر ایڈیشنل بلاک اور ڈوگہ تا جھانٹلہ کارپٹ کی تعمیر کا جائزہ لیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری تنویر احمد نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں معیار بر قرارنہ رکھنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی ترقیاتی منصوبوں کو ناجائز کمائی کا ذریعہ بنانے کا وقت گذر چکا ہے حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے حلقہ این اے 107 میں تمام تعمیراتی سکیموں کو آخری حد تک معیار کے مطابق بنایا جائیگا انھوں نے مزید کہا کہ عوام میں سے ہیں اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

انھوں نے متعلقہ افسران کے تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل کی بھی ہدایت کی اس موقع پر ایکسیئن پراونشل ہائی وے ، ایس ڈی او پراونشل ہائی وے ،اوورسیز پراونشل ہائی وے احسان اللہ ، ایس ڈی او پراونشل بلڈنگ زاہد رشید، عمران خان اوورسیز پراونشل بلڈنگ گجرات اور ابرار چوہدری ڈیرہ چوہدری عبدالمالک بھی انکے ہمراہ تھے۔