مشیر حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ شوکت خالق کے اعزاز میں عشائیہ

Bradford United Kingdom News

Bradford United Kingdom News

بریڈ فورڈ برطانیہ ( بابر چیمہ سے) مشیر حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ شوکت خالق کے اعزاز میں عشائیہ ۔

تحریک حق خود ارادیت جموں و کشمیر کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے ٹرانسپورٹ راجہ شوکت خالق کے اعزاز میں رائل تاج ریستوران میں ایک خصوصی عشائیے اور ڈنر کا اہتمام کیا جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے نمایاں سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور کاروباری شخصیات اور ممبران پارلیمان و لوکل ایتھارٹیز نے بھرپور شرکت کی۔

نمایاں مہمانوں میں ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ، جوڈتھ کمنگز،ممبر یورپی پارلیمان امجد بشیر ، راجہ غضنفر خالق،امجد حسین مغل ، سردار عبدالرحمان ، گوہر الماس خان،کنیز اختر، کومل خان، زرقا احمد،سردار سہراب ، روبینہ خان اور دیگر معززین اور اکابرین علاقہ نے شرکت کی۔