ٹھیکیدار میٹریل چھوڑ کر غائب گرڈ تعمیر ومرمت نہ ہونے کی وجہ سے عملہ کو پریشانی کا سامنا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (نامہ نگار) ٹھیکیدار میٹریل چھوڑ کر غائب گرڈ اسٹیشن کو جانے والے رستہ کی تعمیر ومرمت نہ ہونے کی وجہ سے عملہ کو پریشانی کا سامنا۔

چند ماہ قبل گرڈ اسٹیشن کے اندر خستہ حال رستہ کی تعمیر ومرمت کیلئے کام کا آغاز کیا گیا ٹھیکیدار نے بجری اور دیگر میٹریل منگوا کر جگہ جگہ ڈھیر لگادیئے جبکہ دوبارہ پوچھنا بھی گوارہ نہیں کیا جگہ جگہ بجری کے ڈھیر لگ جانے کی وجہ سے کالونی میں گندگی ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

جبکہ دفتر آنے والے ملازمین کو گاڑیوں کی پارکنگ اور سامان لیکر آنے والی گاڑیوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔گرڈ اسٹیشن کا مین گیٹ جہاں سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہوتے ہیں اپنی معیاد پوری کرچکا ہے جو کسی بھی وقت گرسکتا ہے اور نتیجہ میں کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔گرڈ اسٹیشن کالونی کے مکینوں اور عملہ کے اراکین نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔