کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید

Indian Army

Indian Army

کوٹلی (جیوڈیسک) پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ آج کھوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی کے کھوئی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شہید ہوگئی جب کہ خاتون کی شناخت نور بیگم کے نام سی کی گئی۔

واضح رہے چند روز قبل پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایک مراسلہ بھی دیا جس میں کہا گیا کہ بھارت نے گزشتہ 2 ماہ میں 70 سے زائد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی ہے جس سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی لہذا بھارتی فوج کی ان خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔