کوپا امریکا: ارجنٹینا اور پیراگوئے کا میچ 2-2 گول سے برابر

Argentina And Paraguay Match

Argentina And Paraguay Match

سنتیاگو (جیوڈیسک) کوپا امریکا میں پیرا گوئے نے ڈرامائی انداز میں ارجنٹینا کو جیت سے محروم کر دیا۔لائنل میسی کی ٹیم پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کر کے بھی میچ نہ جیت پائی۔

چلی میں جاری ایونٹ کے اہم میچ میں ارجنٹینا کی ٹیم ابتدا سے ہی حاوی رہی۔ سرجیو اگیرونے سابق چیمپین کو برتری دلائی،سپر اسٹار لائنل میسی نے برتری کو ڈبل کر دیا لیکن پیراگوئے کے کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری۔

کھیل کے 60 ویں منٹ میں نیلسن ہیڈونے خسارہ کم کر دیاپھر کھیل میں مزید تیزی آئی اور آخری لمحات میں لوکس بیرئیوس نے گول بنا کر میچ دو دو سے برابر کر دیا۔