کوپا امریکا فٹبال، چلی نے کولمبیا کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی

 Copa America Football

Copa America Football

نیو یارک (جیوڈیسک) کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن چلی نے کولمبیا کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بھی ہو گیا ، دفاعی چیمپئن چلی نے طوفان سے متاثرہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کولمبیا کو شکست دی ۔ چلی نے میچ کے ساتویں اور گیارہویں منٹ میں ہی دو گولز داغ کر حریف ٹیم پر پریشر ڈال دیا۔

شدید طوفان اور بارش کے باعث میچ کو دوسرے ہاف میں روکنا بھی پڑا، لیکن اس کے باوجود کولمبیا کم بیک کرنے میں ناکام رہا۔ میگا ایونٹ کا فائنل ستائیس جون کو کھیلا جائیگا جہاں چلی ارجنٹائن کیخلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگا۔