کور کمانڈر راولپنڈی کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ

Pak Army

Pak Army

راولپنڈی (جیوڈیسک) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے مورال اور وطن کے دفاع کے لئے ان کی لگن کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید نے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ اور نیزہ پیر سیکٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر راولپنڈی نے رات جوانوں کے ساتھ گزاری اور انھیں عید کی مبارکباد بھی دی۔ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے مورال اور وطن کے دفاع کے لئے ان کے جذبے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان نے بھی سیلاب سے متاثرہ چترال کا دورہ کیا اور پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں چھٹے روز بھی جاری ہیں۔