کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی صورتحال اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا

Corps Commanders Conference

Corps Commanders Conference

راولپنڈی (جیوڈیسک) جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عسکری قیادت نے پاک افغان سرحد پر انتظامی امور اور افغانستان کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔