موضع مریالی کے پٹواری لیاقت عباس کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Patwari Arrested

Patwari Arrested

ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ کے ڈائریکٹر نوابزادہ ضیاء اللہ خان طوروکی ہدایت پر کرپشن فری خیبر پختونخواہ وژن کی پالیسی کے تحت دیگر اضلاع کی طرح محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحئی خان بابڑکی قیادت میں سرکل آفیسر محمد سلیم طارق بمعہ سٹاف اینٹی کرپشن کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر دوناصر خان نے ٹی ایم اے آفس میں موجود موضع مریالی کے پٹواری لیاقت عباس کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ کو نورعالم خان نامی شخص نے درخواست دی تھی کہ بلال آباد میں چودہ مرلے کے مکان کی فروخت کے انتقال کی سرکاری فیس 44800 روپے بنتی ہے لیکن پٹواری مذکوران سے 78 ہزاروصول کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں نورعالم نے اسکو 25 ہزار روپے نقد دیئے جبکہ باقی طلب کی گئی 53 ہزارروپے کی رقم کے نوٹوں پر دستخط کر کے ٹی ایم اے آفس میں موجود مذکورہ پٹواری کورقم نور عالم خان نے دی توموقع پر موجود محکمہ اینٹی کرپشن سٹاف نے جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر دو کے ہمراہ موقع سے پٹواری سے مذکورہ رقم برآمد کر لی ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار پٹواری لیاقت عباس کیخلاف 116PPC/5(2)PCATCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔۔