کرپشن دفن کر دی جائے تو ہر بچی کی مفت تعلیم ممکن ہے، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی دیواروں پر خاردار تاریں اور دروازوں پر گارڈز کھڑے ہیں، کرپشن کو دفن کیا جائے تو ہر بچی کو مفت تعلیم دی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے لندن اور دبئی میں جائیدادیں بنا کر سرمایہ چھپایا ہوا ہے، ملک کی تمام لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سوئس بینکوں میں اربوں روپے حرام اور چوری کے پڑے ہیں اس رقم کا پیچھا کریں گے، کرپشن ختم ہو تو ہر پاکستانی کو مفت علاج مہیا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ حکمرانوں کے منہ سے اچھی بات کے بجائے گالیاں سن رہے ہیں، عدالتی نظام کے دروازے سونے کی چابی سے کھلتے ہیں غریبوں کی آہ سے نہیں۔