کرپشن الزامات، پولیس کی اسرائیلی وزیراعظم سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ

Netanyahu

Netanyahu

یروشلم (جیوڈیسک) پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ان سے تین گھنٹے تک تفتیش کی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی تفصیلات جاری نہیں کی جائیں گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے تفتیش سے پہلے ہی تمام الزامات ایک بار پھر مسترد کر دیئے تھے۔

نیتن یاہو پر کاروباری شخصیات سے بڑے پیمانے پر تحائف وصول کرنے اور عوامی فنڈز کے ضیاع کے الزامات ہیں۔