کرپشن کو ختم کرنے کے لئے اللہ کا نظام قائم کرنا ہوگا، فاروق نعمت اللہ

Farooq Naimatullah Speach

Farooq Naimatullah Speach

کراچی 15 جون 2016 (پ ر) سابق ٹائون ناظم گلبرگ فارق نعمت اللہ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے زوال کی وجہ نفس کی پیروی کرنا ہے۔ پانا ما لیکس میں شامل حکمراں روز محشر میں حساب دینے سے بے خوف ہیں۔ کرپشن کے ذریعے ریاست عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

عوام پر مہنگائی اور بدامنی کی وجہ حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نارتھ ناظم آباد زون کی یوسی 17میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر زون اویس یاسین سمیت دیگر نائب امراء زون اور ذمہ داران بھی موجود تھے۔ فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ کرپشن کرنے والے انسانوں کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ بے حیائی کے پروگرامز نشر کرکے ٹی وی چینلز نوجوان نسل کو گمراہ کررہے ہیں۔ لادین حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے۔ ماہ صیام کے مہینہ میں انسان وقت کا پابند ہو جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنے پر انسان بہت سی مصیبتوں سے دور رہتا ہے۔ رمضان المبارک حقوق العباد کا درس دیتا ہے۔ قرآن ہی انسانوں کی زندگی کے لئے ہدایت کی کتاب ہے۔ اسلامی تعلیمات کو ختم کرکے ظلم کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی تاریخ کو یاد رکھتی ہیں۔ تقوی اختیار کرنے کے لئے قرآن وسنت کی دعوت کو تھامنا ہوگا۔ رمضان جیسے مقد س مہینے میں انسان اللہ سے قریب ہوکر اپنا گناہوں کی توبہ کرتا ہے۔