کرپشن ناسور کی صورت اختیار کرچکی ہے اور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حاجی بشارت علی

Lahore Haji Basharat Ali Meeting

Lahore Haji Basharat Ali Meeting

لاہور : مسلم لیگ ن کے چئیرمین، معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ نے جنرل کونسلرز کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز کیا انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں عوام کی محرومیوں کی اصل وجہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ کرپشن ہے۔

کرپشن ناسور کی صورت اختیار کرچکی ہے اور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔جب تک کرپٹ عناصرکے خلاف بلاتفریق کاروائی اور ملک وقوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں لائی جاتی ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میںعدل وانصاف پرمبنی معاشرہ قائم نہیں ہوسکتا۔

اس وقت سوئس بنکوں میں پاکستانیوںکی اربوں ڈالرلوٹی گئی رقم جمع ہے اگر یہ ساراپیسہ ملک میں واپس آجائے توتمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ایک طرف کرپشن عروج پر ہے تودسری جانب حکومت قرض پر قرض لے کر اپنے اخراجات پورے کررہی ہے۔ مسلسل قرضے لینے کی وجہ سے آج ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائدکامقروض ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں۔

لوگوں کودووقت کی روٹی میسر نہیں ہے۔لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔بجلی اور گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اورمختلف شہروں میں ان گنت صنعتیں بند پڑی ہیں۔ مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کے خاتمے سمیت کئی بڑے چیلنجوںسے نمٹنا وقت کااہم تقاضا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت گڈگورننس کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کار لارہی ہیں۔

وطن عزیزوسائل سے مالامال ملک ہے۔اس کی زمین زرخیز،سمندراور پہاڑ معدنیات سے بھرے ہوئے ہیں۔سندھ میں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر ہماری ملکی معیشت کارخ بدل سکتے ہیں۔ ارشد رضا ایڈوکیٹ نے کہا کہ امن امان وسکون کے لیے علماء معاشرے میںرواداری کلچر کو عام کریں۔ نئی نسل کو صبرو تحمل ، برداشت ،برد باری اور انصاف جیسے اوصاف سکھائے جائیں۔

موجودہ دو رمیں اسلام کے فلسفہ امن کو عام کرنے کی اشدضرورت ہے۔اسلام اورمسلمانوں کے دامن کودہشتگردی کے بدنماداغ سے صاف کرنے کیلئے امن وآشتی کے پیغام کو دنیابھر میں پھیلانا ہو گا۔ حصول علم کاسفرپوری زندگی جاری رہنا چاہیے۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم اور برائیوں کے خاتمے کیلئے قرآ ن وسنت کی تعلیمات کو عام کیاجائے۔

uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367