کرپشن کے نام پر 3 سے 4 ایجنسیاں ہم سے لڑ رہی ہیں: قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں منقعدہ اینٹی کرپشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کی ابتدا اصل میں لیاقت علی خان کے جانے کے بعد ہوئی۔ سندھ میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے میں بہت وقت درکار ہے۔

کرپشن ایک صوبائی معاملہ ہے لیکن رینجرز بھی کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے، سندھ میں ایف آئی اے کا آنا غیر قانونی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وفاق اس وقت اس صوبائی معاملے میں مداخلت کرے جب وہ خود کرپشن سے پاک ہو۔

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک نیا قانون بنا رہی ہے جو انتہائی سخت ہو گا۔

انکا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس صوبے سے کرپشن کا خاتمہ ہو لیکن چاہنا اور کرنا دو الگ باتیں ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کرپشن ہماری سوسائٹی کا حصہ بن چکی ہے جسے جتنی جلدی ختم کر دیا جائے اتنا بہتر ہوگا۔