کرپشن آپریشن تیز رفتار اور بلا امتیاز ہونا چاہئے : ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حرم شریف میں ہونے والے کرین حادثے کے شہدا کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیاطی کیلئے روشن پاکستان ہاوس میں محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد چیئرمین امیر پٹی کی صدارت میں تعزیتی و دعائیہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فاروق کمال ‘ اسلم خان ‘ محمد سلیمان راجپوت ‘ راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ اقبال چاند ‘ عمران چنگیزی ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ ذکیہ بیگم ‘ ڈاکٹر سمیرا و دیگر نے شرکت کی اور شہید عازمین حج کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

امیر پٹی نے اس موقع پر موجود میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح و بہتری کیلئے احتساب کا آغاز ہمیشہ اپنی ذات سے کیا جانا ہی ثمر بار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنی صفوں میںموجود کالی بھیڑوں اور وفاقی وزرا ¿ و اراکین سینیٹ سے احتساب کا آغاز کرے کی بجائے مخالف جماعتوں اور چھوٹے صوبے سے آغاز احتساب کے ذریعے اس آپریشن کو متنازعہ بناکر اسے حقیقی فوائد اور منطقی انجام سے محروم کردیا ہے حالانکہ دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ کے ساتھ کرپشن کیخلاف آپریشن بھی ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے لازم ہے مگر اسے بلا امتیاز اور تیز رفتا ہونا چاہئے اور اگر اس آپریشن کا آغاز حکومتی جماعت کی کال بھیڑوں سے کیا جاتا تو یقینا یہ آپریشن غیر متنازعہ اور زیادہ مفید ہوتا۔