کرپشن ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، پیر توقیر رمضان

 Pir Tauqeer Ramzan

Pir Tauqeer Ramzan

پاکپتن (نامہ نگار) معروف کالم نگار، بندگی ٹی وی کے نیوز انچاج پیر توقیر رمضان نے کہا ہے کہ کرپشن ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، پاکستان میں تقریباً ہر سرکاری ادارے میں کرپشن جاری ہے آج کسی سرکاری ادارے سے رشوت کے بغیر کام نکلوانا ناممکن ہو چکا ہے کرپشن ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے کرپشن کی روک تھا م کے لیے اقدامات تو کیے گئے ہیں لیکن ان پر سختی سے عمل در آمد نہیں کروایا جارہا ۔ پیر توقیر رمضان نے بتا یا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن معیثت کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔

کرپشن کے باعث غریب کو ان کے حقوق کی فراہمی ناممکن ہو چکی ہے، پاکستان کا روشن مستقبل پڑھے لکھے غریب نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے نوکریوں کی تلاش میں دھکے کھاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔پیر توقیر رمضان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے باعث غریب عوام اپنے سے محروم ہے ،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ملک میں جاری کرپشن کی روک تھا م کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے کرپٹ افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دے۔۔۔۔۔۔