کرپشن کے زہر سے صرف فوج اور عدلیہ ہی محفوظ ہیں۔ این جی پی ایف

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے زہر سے شاید صرف فوج اور عدلیہ ہی محفوظ ہیں وگرنہ پارلیمنٹ سمیت ہر ادارہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے زہر سے مکمل طور پر آلودہ ہوچکا ہے۔

اسلئے کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف فوج کی نگرانی میں غیر جانبدارانہ آپریشن اور خصوصی عدالتوں میں تیز رفتار مقدمات کے ذریعے کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچاکر ان سے لوٹی گئی قومی دولت اور قبضہ کی گئی اراضی کی واپسی لازم ہوچکی ہے۔

نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی ‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ اور ایم آر پی سربراہ نے پولیس میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کے حوالے کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہا کہ چور و لٹیرے اقتدارو اختیار کے بل پر نیب کو غیر فعال بناکر احتساب سے بچ جانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اسلئے نیب کے اختیارات کی جنگ میں الجھنے کی بجائے کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف آپریشن کی باگ ڈور فوج کے حوالے کرکے نیب کو فوج کے ماتحت کرکے نیب کے قائم کردہ مقدمات عام عدالتوں کی بجائے خصوصی عدالتوں میں چلاکر ملک و قوم کے دشمنوں کو تیز رفتار طریقے سے کیفر کردار تک پہنچاکر لوٹی گئی۔

قومی دولت کی پائی پائی وصول کرنے کیساتھ قبضہ شدہ ایک ایک انچ قومی وعوامی اراضی کو واگزار کرایا جائے۔