کرپشن کی آلودگی نے عوام کا سانس لینا مشکل کر دیا ہے ‘ راجونی اتحاد

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب کی جانب سے میٹرو بس منصوبے میں36کروڑ کی خردبرد کی تحقیقات کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحیی خانجی تنولی ودیگر نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں کرپشن کی آلودگی اس قدر کثیف ہو چکی ہے۔

عوام کا سانس لینا دوبھر ہوچکا ہے اور اگر نیب کی جانب سے اس آلودگی کو صاف کرنے کیلئے راست اقدام اٹھائے جانے پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ ملک و قوم کا دشمن ہی ہوسکتا ہے کیونکہ ہر محب وطن اور عوام دوست کرپشن سے نجات اور نیب کی آزادی و خود مختاری کا تمنائی ہے تاکہ نیب غیر جانبدارانہ کاروائی کے ذریعے ملک و قوم دشمنوں کا احتساب کرسکے۔