کرپشن ریاست کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہے: رضا ربانی

 Raza Rabbani

Raza Rabbani

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک میں مؤثر عدالتی نظام کی ضرورت ہے۔ نیب آزاد ادارہ نہیں، اس کے قانون میں بہت سے عیوب ہیں۔

سپریم کورٹ میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ نہیں ہے، اس کے قانون میں بہت سے عیب ہیں، اور نیب پلی بارگین کی بات کرتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیس کو غیر سیاسی اور جواب دہ بنانے کی ضرورت ہے۔

رضاربانی نے کہا کہ کئی مرتبہ آئین معطل کیا گیا، ایمرجنسی نافذ کی گئی، ججوں کو پی سی او کے تحت حلف لینے پر مجبور کیا گیا، پارلیمنٹ مارشل لاء کی توثیق نہیں کر سکتی، اداروں کو جمہوری انداز میں چلنا چاہئے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پراسیکیوٹرز، ججوں اور گواہان کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔