کرپشن وٹیکس چوری دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے ‘ ایم آر پی

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ کی لاءفرم ”موساک فونسیکا “سے افشاء ہونے والی دستاویزات نے جہاں ملک و قوم کو لوٹ کر امیر بننے والوں کو بے نقاب کردیا ہے وہیں خود کو محب وطن ‘ عوام دوست اور جمہوریت پسند کہلانے والے ان پاکستانی قائدین کو بھی بے نقاب کردیا ہے جنہوں نے جمہوریت کے نام پر اقتدار پاکر ملک وقوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہوئے آمروں سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پانامہ پیپرز میں ٹیکس چراکر دولتمند بننے والوں میں وزیراعظم نوازشریف کے تین صاحبزادوں کے نام کی موجودگی اور نوے کی دہائی میں نواز فیملی کی جانب سے برطانیہ میں کمپنیاں اور جائیدادیں بنانے کے انکشاف پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لٹیرے مسلسل ملک و قوم کولوٹنے کے باوجود محب وطن ہیں اور لٹنے والے مجبور و محروم عوام پر غداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

کیونکہ عوام کی آنکھوں پر جانبداری و شخصیت پرستی کا پردہ پڑا ہے جس کے پیچھے سے انہیں حقیقت دکھائی نہیں دیتی اور وہ بار بار لٹیروں ‘ عوام دشمنوں اور تمام جرائم و لوٹمار کے باجود خود کو محب وطن اور خادم کہلانے والوںکا ہی انتخاب کرتے ہیں اور جب تک عوام کا فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا ان کا مقدرنہیں بدل سکتا۔