کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے اضافہ

Cotton

Cotton

لاہور (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کپاس کا اسپاٹ ریٹ 6150 روپے رہا۔

صوبہ سندھ اور پنجاب میں سندھ و پنجاب میں روئی کا فی من بھاؤ 4500 سے 6400 روپے رہا جبکہ پھٹی فی 40 کلو 2400 تا 3450 روپے کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیرمین نصیم عثمان کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملز کی جانب سے اعلی کوالٹی کی روئی کی خریداری بڑھنے سے اس کی قیمت میں اضافے ریکارڈ کیا گیا۔