انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس

Anwar Zaheer Jamali

Anwar Zaheer Jamali

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز کا سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ کے علاوہ ممبر انسپیکشن ٹیم عبداللہ چنا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر اے ٹی سی ججز نے شکایت کی کہ پولیس افسران عدالتوں میں آتے ہیں، نہ گواہوں کو بر وقت پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی سیکیورٹی برھائی جائے،ملزمان کو صبح ساڑھے 8 بجے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اے ٹی سی ججز کا کہنا تھا کہ پولیس تعاون کرے تو مقدمات کی سماعت مزید تیز ہوسکتی ہے۔