ملک کے مختلف شہروں میں آگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق

Fire

Fire

لاہور (جیوڈیسک) مردان کے شیخ ملتون ٹاؤن میں مکان کی دوسری منزل پر گیس لیکیج سے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف کوئٹہ کے علاقہ گوالمنڈی میں دو بھائی کمرے میں گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے ۔ کمرے میں گیس بھرنے سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا بیہوش ہو گیا۔

گوجرانوالہ میں سوئی گیس روڈ پر پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی ۔ فیکٹری بند ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت کی نویں منزل پر نجی ادارے کے دفتر میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلو م نہیں ہو سکی۔