23 مارچ کو ہونے والی پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

23 March Oakistan Parade

23 March Oakistan Parade

اسلام آباد (جیوڈیسک) تینوں مسلح افواج کی جانب سے 23 مارچ پریڈ کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاک فوج کے ساتھ دو دوست ممالک چین اور ترکی کی افواج کے دستے بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پریڈ ، تیاریاں زور و شور سے جاری ، نئی تاریخ رقم ہوگی ، پہلی مرتبہ چین کا فوجی دستہ ، ترکی کا فوجی بینڈ پریڈ کا حصہ ہوں گے ۔ مارچ پاسٹ کے ساتھ پاک فضائیہ کے شاہین بھی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان ائیر فورس کے شاہینوں نے آج بھرپور ریہرسل کی جس کی وجہ سے راولپنڈی ، اسلام آباد کی فضائی حدود عام پروازوں کے لیے بند رکھی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس با 23 مارچ کی پریڈ یادگار ہوگی ۔ تاریخ میں پہلی بار چین کا فوج دستہ یوم پاکستان کی پریڈ میں اپنے جوہر دکھائے گا جبکہ ترکی کا فوجی بینڈ اپنی منفرد دھنیں بکھیرے گا۔