بہت جلد وطن واپس آ کر چھوٹی جماعتوں کا اتحاد تشکیل دوں گا: پرویز مشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

پشاور (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد وطن واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمراں حکومت چلا رہے ہیں اور سندھ کے لٹیرے واپس آرہے ہیں ، اندر کے لٹیرے انہیں خوش آمدید کہیں گے جبکہ کے پی کے حکومت صرف دعوے کر رہی ہے ۔

پشاور کے علاقے شاہی باغ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ لاہور میں 23 جماعتی اتحاد بنا رہے ہیں بہت جلد وطن واپس آکر اسی اتحاد کو مضبوط کروں گا ، آج کل پاکستان میں پاناما کیس کے علاوہ کچھ نہیں ، امید ہے پاناما کیس کا جلد فیصلہ آئے گا جو تاریخی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جگہ لینے کے لیے چھوٹی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

پرویز مشرف نے کہا کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خوشخالی کے لیے بہت کچھ کیا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ لاہور میں تئیس سیاسی جماعتوں کا الائنس بن رہا ہے، وہ بہت جلد ملک واپس آکر اس اتحاد کو مضبوط کریں گے۔