ملک بھر کی طرح آج 22 رجب المرجب کو بدین شہر میں بھی کونڈوں کے نیاز کا اہتمام کیا گیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ملک بھر کی طرح آج 22 رجب المرجب کو بدین شہر میں بھی کونڈوں کے نیاز کا اہتمام کیا گیا ہے 22 رجب المرجب کی شب و روز کو مسلمانان عالم کی بڑی اکثریت نہایت عقیدت و احترام سے مناتی ہے ، امام جعفر صادق علیہ السلام سے منسوب نیازکو برصغیر پاک و ھند میں کونڈوں کا نیاز کہا جاتا ہے جس کا پس منظر یہ ہے کہ ایک پریشان حال شخص نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ میں بہت تنگ دست ہو گیا ہوں۔

میرے لیئے دعا فرمائیے ، امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایاکہ تمہاری جیب میں جو دو درھم ہیں اس سے آٹا لیکر پوریاں اور شیرنی بناکرمٹی کے برتن میں رکھ اس پر میری نظر دیکر غریبوں اور پڑوسیوں کو کھلاﺅ تو انشااللہ پرور دگار تیری مراد پوری فرمائے گا اسی حوالے سے آج پورے پاکستان کے ساتھ بدین میں بھی کونڈوں کے نیاز کا اہتمام کیا گیا ہے ، جہاں پر بچے، بڑے اور بوڑھے نہایت عقیدت و احترام سے اس نیاز کو بناکراس نیازکے کھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

بدین شہر میں اس ایک دن میں تیس سے زائد گھروں میں کونڈوں کے نیاز کے دستر خوان سجائے جاتے ہیں جہاں پر نیاز کرنے والے لوگ اپنی حیثیت کے مطابق اس نیاز میں حصہ لیتے ہیں جہاں پر پوریوں اور شیرنی کے ساتھ دیگر چیزیں بھی رکھی جاتی ہیں جس میں چنے، چنے کی دال، مٹھائی اور دیگر کھانے کی چیزیں بھی شامل ہوتی ہیںجس کو عقیدت مند بڑے شوق سے کھاتے ہیں ، جبکہ اکثر عقیدت مند اس روز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔۔