ملک بھر کے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ

Country  Bodybuilding Clubs

Country Bodybuilding Clubs

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں چارتن سازوں کی موت کے بعد پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے ملک بھرکے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سترہ روز میں چارتن سازوں کی موت کے بعد پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن حرکت میں آگئی۔ ملک کے تمام باڈی بلڈنگ کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا موقف ہے کہ باڈی بلڈنگ کلبوں میں تن سازوں کو ممنوعہ ادویات کا استعمال کرایا جاتاہے۔

کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ کرکے ہر صوبے میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹیاں رجسٹریشن کی بحالی کے لئے باڈی بلڈنگ کلبوں سے قانونی حلف نامہ لیں گی۔ گوجرنوالہ، سیالکوٹ اورلاہورمیں سترہ روز میں چار تن سازانتقال کرگئے تھے