ملک کو توڑنے کی بجائے جوڑنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے، ایم اے جوزف فرانسس

Joseph Francis

Joseph Francis

لاہور : ملک پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے پاکستان کی اقلیتوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور خدانخواستہ اگر کبھی بھی اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان میں بسنے والی مذہبی کسی بھی قسم کی قرنانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ ان خیالات کااظہارمعروف قانونی وسماجی ادارے”کلاس” کے ڈائریکٹر وچئیرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس نے گزشتہ روز میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کراچی و بلوچستان کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں اور افواہوں کومستردکرتے ہوئے ایسے افسوسناک واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ کسی بھی فرقے یا گروپ کو ملکی سالمیت کو دائو پر لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ملک کو توڑنے کی بجائے جوڑنے کے عوامل پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔شرپسندی اور فرقہ واریت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے پاک فوج کے کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظرپاکستانی اقلیتوں کی دعائیںاور وفائیں سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے قیام میں ہمارے آبائواجدادکی بے مثال قربانیاں اوروفادار لہو شامل ہے اور پھر اقلیتوں خصوصاً مسیحی عوام کی تعمیروتکمیل پاکستان اور معاشرے کی بھلائی میں گرانقدرخدمات سے کون انکار کرسکتا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات ونشریات