ملک کا روشن مستقبل جمہوریت کی مضبوطی سے مشروط ہے: رفیق رجوانہ

Rafiq Rajwana

Rafiq Rajwana

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے نئے گورنر رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کہ درست ہے کہ میرا صوبہ میں ایک آئینی کردار ہے لیکن میں اپنی حکومت کو جنوبی پنجاب کے مسائل سے آگاہ کرتا رہا ہوں گا۔

انہوں نے ملک کے روشن اور مضبوط مستقبل کو ملک میں جمہوریت کی مضبوطی سے مشروط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیلئے اقتصادی استحکام ناگزیر ہے اور حکومت کا فیصلہ ہے کہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے خودانحصاری کی منزل پر پہنچانے کے بعد اقتصادی اور معاشی حوالہ سے بھی خودانحصاری کی منزل پر لے جانا اور پہنچانا ہے۔

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بنیادی جمہوریت کے اداروں کی مضبوطی کیلئے بھی کام ہو رہا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف قیادت نے کرپشن فری حکومتوں کا تصور پیش کیا اور آج ایسا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آسکا جس کی وجہ سے کسی مسلم لیگی کو جوابدہ ہونا پڑے۔