ملک کے دیگر شہروں کی طرح وزیرآباد میں بھی زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے

Earthquake

Earthquake

وزیرآباد (عدیل احمد خان لودھی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح وزیرآباد میں بھی زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔

2 بج کر نو منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے درودیوار اپنی جگہ سے ہل کررہ گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ حواس باختہ ہوئے لوگوں کو جلدی سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا مشکل ہوگیا۔

لوگ گھروں اور کاروباری مقامات سے کلمہ طیبہ اور درود پاک کا ورد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ کچہری پوسٹ آفس کے باہر لگا ہوا لیٹر بکس اکھڑ کر نیچے آگرابیشتر عمارتوں میں دراڑیں آگئی ہیںتاہم کسی بھی جگہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم مختلف علاقوں میں کچی دیواریں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔گلی آرائیاں والی میں مکان کی چھت گرگئی مگر خوش قسمتی سے اس وقت نیچے کوئی موجود نہ تھا۔