ملک کے دیگر شہروں کی طرح اندورونی سندھ کے علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں

Fog

Fog

بدین : ملک کے دیگر شہروں کی طرح اندورونی سندھ کے علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، ضلع بدین ساحلی پٹی میں ہونے کے باعث اس میں بھی دھند کی بارش ہو رہی ہے۔

بدین شہر اور دیگر علاقاجات شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث بدین سے حیدرآباد، کراچی، ضلع تھر پارکر اور دیگر علاقوں میں جانے والے ٹریفک اور اس میں سوار مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

جبکہ روزانہ بدین سے حیدرآباد جانے والی ٹرین کو بھی معطل کردیا گیا ہے، دھند کے باعث موسم کافی خوش گوار ہوگیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔۔