ملک کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں رات کے وقت بادلوں نے رنگ جما دیا۔ کئی علاقوں میں برکھا رت برسی تو موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔ اس سے پہلے دن بھر چلنے والی تیز ہواؤں نے پارہ بھی گرائے رکھا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بوندا باندی ہوئی۔ دریا خان میں بھی مون سون جھڑی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شانگلہ میں تیز بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بشام روڈ بند ہو گئی۔

موسم کی خبر دینے والوں نے آئندہ دو روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور پشاور ڈویژن میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔