ملک میں سول مارشل لا لگ چکا، نومبر دسمبر ٹف ہو گا، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سول مارشل لا لگ چکا ہے جب کہ نومبر اور دسمبر ٹف مہینے ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی والے فوج سے لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ نواز شریف کا کردار بھی مشکوک ہے، وہ ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔

کراچی میں 1500 لوگ مرے ہیں ذلت و رسوائی سے مردے بھی خراب ہو گئے ہیں لیکن حکومت کے پاس وقت نہیں ہے۔ اتنے لوگ مارے گئے اور وزیراعظم کے پاس کوئی ٹائم نہیں۔ گینگ آف فائیو اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکے گا۔ چین کی کمپنی ڈون فونگ پاکستان میں بین ہے لیکن انھوں نے سارا مال اسی سے منگوایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے اپنے لیے خود مشکلات پیدا کی ہیں، اس کیس میں برطانیہ بھی ایکسپوز ہو جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے مدر آف کرپٹس سمیت ساری بیوروکریسی بھاگ گئی ہے، یہ پیپلزپارٹی کے لوگ نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو پیپلزپارٹی کو استعمال کر رہے تھے۔ حکومت اس وقت مکمل طور پر کنفیوز ہے، حالات ٹھیک نہیں ہیں، نوازشریف کے لیے فیز ون ہے لیکن آصف زرداری کے لیے جیل میں رنگ و روغن کیا جا رہا ہے، نومبر دسمبر ٹف دیکھ رہا ہوں۔