ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حاجی بشارت علی

Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور : ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کاہنہ میں ترقیاتی کام کرواکر عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے سینئررہنما ء وچیئرمین یونین کونسل 247کاہنہ حاجی بشارت علی نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروائس چیئرمین محمدارشدرضا ایڈووکیٹ،آصف علی رحمانی،غلام مصطفی بھٹی،محمدشکیل بھٹی،فاروق بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے اللہ کے فضل و کرام سے اُنہیں پورا کرنے کیلئے کوئی کسر اُٹھانہ رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاہنہ کی تعمیر اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا آج اس کی تعمیر شروع ہوچکی ہے اور جلد ہی اسکی تعمیر پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب سیاست عوام کی عملی خدمت کا نام ہے محض نعرے بازی کی سیاست کرنے والوں کا دور گذر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کی بدولت آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔