ملکی تاریخ کا اہم ترین کیس آج اختتام کو پہنچ جائے گا : شیخ رشید احمد

Sheikh Rashid Ahmed

Sheikh Rashid Ahmed

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا اہم ترین کیس آج اپنے اختتام تک پہنچ جائے گا۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عدالت میں کوئی منی ٹریل نہیں پیش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق کوئی منی ٹریل ثابت نہیں ہوسکی۔

حکومت کے پاس اپنی صفائی میں پیش کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہیں، اس کیس سے جڑے پانچ اہم افراد ملک سے باہر ہیں جبکہ حکومت نے ملک میں میڈیا سے لڑنے اور گالم گلوچ کیلئے وہ ٹیم مختص کی ہے جو آج تک کسی کے بھی کام نہیں آئی، نہ وہ چودھریوں کے کام آئی اور نہ ہی مشرف کے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے آج اس کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔