ملک بھر میں آج پہلا روزہ، وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ

load shedding

load shedding

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں آج پہلا روزہ ہے جب کہ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کے باعث روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کئی سالوں بعد ملک بھر میں ایک ساتھ روزہ رکھا گیا لیکن سحری کے اوقات میں بجلی کی بندش کے باعث خواتین کو سحری بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی تھی کہ سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جس کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات اٹھانا پڑیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈںگ نہ کی جائے۔