ملکی تاریخ کا فیصلہ کن وقت آگیا، کرپشن سے ملک تباہ ہو رہا ہے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

مانچسٹر (جیوڈیسک) عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے۔ منی لانڈرنگ کرنیوالے ملک تباہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم پاناما لیکس پر سوالوں کے جواب دینے آرہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کا شدت سے انتظار ہے جبکہ اجلاس میں شرکت بھی ضروری ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا جمہوریت میں ہر کوئی جوابدہ ہوتا ہے۔

جمہوریت جتنی مضبوط ہو گی ملک اتنا ہی ترقی کرے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا بہتر مستقبل کیلئے میگا پراجیکٹس کے بجائے پیسہ انسانوں پر خرچ کرنا ہو گا۔