اقتصادی پیدوار کے مقابلہ زیادہ قرضہ رکھنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر جاپان ہے

Japan

Japan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی اقتصادی پیدوار کے مقابلہ میں سب سے زیادہ قرضہ رکھنے والےممالک میں پہلے نمبر پر جاپان ہے۔

جس کا قرضہ ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کے 246٫14 فیصد کے برابر ہے۔ یونان 172٫73 فیصد کے ساتھ دوسرے۔ اٹلی 133٫76 فیصد کے ساتھ تیسرے۔ جمائیکا 132٫82 فیصد کے ساتھ چوتھے۔ لبنان 131٫82 فیصد کے ساتھ پانچویں۔ ایریٹیریا 129٫24 فیصد کےساتھ چھٹے۔

پرتگال 126٫35 فیصد کے ساتھ ساتویں۔ کابو ویردے 121٫08 فیصد کے ساتھ آٹھویں۔ بھوٹان 115٫89 فیصد کے ساتھ نویں۔ آئرلینڈ 107٫75 فیصد کے ساتھ دسویں۔ بلجئیم 106٫57 فیصد کےساتھ تیرہویں۔ امریکہ 105٫06 فیصد کے ساتھ پندرہویں۔ سپین 99٫44 فیصد کےساتھ اٹھارہویں۔ فرانس 91٫01 فیصد کے ساتھ بیسویں۔ اور پاکستان ان 20 مقروض ممالک میں شامل نہیں ہے۔