ملک میں اقتصادی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا: مہمت شیمشیک

Mehmet Şimşek

Mehmet Şimşek

امریکہ (جیوڈیسک) انہوں نے ان خیالات کا اظہار کل شام بی جی سی پارٹرنر، کریڈٹ سوئس، گولڈ مین سائچ ، ایچ ایس بی سی اور جیپی مورگن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اجلاس سے ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

نائب وزیراعظم مہمت شمشیک نے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کل شام بی جی سی پارٹرنر، کریڈٹ سوئس، گولڈ مین سائچ ، ایچ ایس بی سی اور جیپی مورگن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اجلاس سے ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ہنگامی حالات کو نافذ کیے جانے کے مقصد اور اس کی معیاد کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں بہت بڑے پیمانے پر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی جسے عوام کی مزاحمت سے ناکام بنادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات کا مقصد سرکاری اداروں میں چھپے ہوئے عناصر کو تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی لحاظ سے اس کے کوئی بھی منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بچتوں میں اضافہ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔