انجمن طلبہ اسلام ملک بھر میں حب الوطن سے سرشار تعلیمی مہم کے آغاز کرنے جا رہی ہے، سیف الاسلام

Anjuman Talaba Islam Karach

Anjuman Talaba Islam Karach

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے حاصل کیا گیا، ہم نے ابتدائی طور پر زمین کا ایک حصہ اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کے ساتھ حاصل کیا اب ہمیں زمین پر قرآن و سنت کے قانون کا نفاذ میں عمل میں لانا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم نوجوان نسل کو تربیت کے مراحل سے گزار کر ان کو عشق مصطفیۖ کی روشنی سے منور کردیںپاکستان زندہ باد کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کے لئے اللہ کی عظیم نعمت ہے۔

اللہ عزوجل کے کرم اور فضل کا دن ہے ہمیں یوم پاکستان کے دن شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہیے اور دعا مانگنی چاہیے کہ ربّنا!وطنِ پاک میں بہارِ مدینہ کی آمد کردے اور نظامِ مصطفی ۖ نافذ کردے، یومِ پاکستان پر عاشقانِ پاکستان یاد رکھیں کہ وطنِ پاک دو قومی نظریہ کی بنیاد پر لیا گیا ہے، پاکستان کی اگلی منزل نظامِ مصطفیۖ ہے۔ انجمن طلباء اسلام ملکِ پاک میں مغربی یلغار، لبرل اور سیکولر شدت پسندوں کا مقابلہ کرتی رہے گی،انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الاسلام نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام ملک بھر میں حب الوطن سے سرشار تعلیمی مہم کے آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے تحت ملک بھر میں صوبائی و مرکزی قائدین دورہ کریں گی اور ملک کے ہر ضلع میں کانفرنس و تربیتی نشستیں منعقد کی جائینگی۔

جاری کردہ۔۔۔میڈیا سیل انجمن طلباء اسلام۔صوبہ سندھ کراچی ڈویژن۔۔۔03110442922